Embed HTML not available.

اسٹاک ہوم میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے “رن فار کشمیر” واک کا اہتمام

سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے “رن فار کشمیر” کے عنوان سے واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔
29 اگست بروز ہفتہ دوپہر ڈیڑھ بجے 5 کلومیٹر پر محیط اس واک کا آغاز، سب وے ، ناکا فورم سے کیا جائےگا۔
رن فار کشمیر واک کے لیے شرکاء کو ٹی شرٹ بھی فراہم کی جائے گی ۔
رن فار کشمیر کے عنوان سے منعقدہ واک کشمیریوں کی حمایت کے لئے انٹرنیشنل ورچوئل واک کا حصہ ہے جوکہ چودہ اگست سے لیکر تیس ستمبر تک جاری رہے گی جس میں پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں