اسٹاک ہوم بلدیہ نے اس سال کے آغاز میں بین الاقوامی کتب خانہ اسٹاک ہوم یعنی آئی بی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ اِس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک اہتجاجی تحریک زور پکڑ رہی ہے. جس کا مقصد اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس فعل کی مذمت کرنا ہے. اسٹاک ہوم میں انٹرنیشنل لائبریری کی نایاب کتب کو بچانے کی خاطر اس جدوجہد میں شامل ہونے کی درخواست کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی لائبریری (انٹریشنیلابل بائولوٹیکیٹ، یا آئی بی)، جو موجودہ طور پر اودنپلان میں واقع ہے، 2 ستمبر کو بند ہو جائے گی اور کنگز ھولمین کی لائبریری میں منتقل کردی جائے گی. اس کے نتیجے میں متعدد زبانوں میں کتابیں ضائع ہوجائیں گی اور پھینک دی جائیں گی۔ اِن کتب میں بیشتر تعداد میں بچوں کی کتب بھی شامل ہیں ۔
کتابوں کو 5 کرونہ فی کتب پر فروخت کیا جا رہا ہے! یورپ میں یہ اپنی طرز کی ایک منفرد لائبریری ہے جس میں ایک سو سے زائد زبانوں میں ۲۰۰،۰۰۰کتابیں موجود ہیں۔
اسٹاک ہوم کے نائب میئر جوناسڈڈوبو (سی) نے، “نقل مکانی” کی توجیہ دی ہےاور اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سال کے بی بی کے قرض کے اعداد و شمار حالیہ برسوں میں کم ہوگئے ہیں.
مجموعہ کو بچانے، قرض کے اعداد و شمار کو بہتر بنانے اور منتقلی کو روکنے میں یہ ایک اجتماعی کوشش میں، ہم سب اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آئی بی سے زیادہ سے زیادہ کتب ادھار لیں. بہت سی کتب ۵ سالوں سے کسی فرد نے بھی اُدھار نہیں لیں۔ ان کتب کو خاص طور پہ بچانے کی ضرورت ہے۔