59

تحریک انصاف سویڈن کے انٹرا پارٹی الیکشن

پاکستان تحریک انصاف سویڈن کے انٹرا پارٹی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے. تین پینل سامنے آگئے، پی ٹی آئی ٹائگرز، پروگریسو پینل اور آئڈیولوجیکل پینل تینوں پینلز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بھر پور تیاری کررہے ھے جبکہ پی ٹی آئی اوورسیز الیکشن کمیشن لندن کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 4،5 اکتوبر کو انتخابات ہونگے.
پاکستان تحریک انصاف اوورسیز چیپٹر کے الیکشن کمیشن لندن نے سویڈن کے انٹرا پارٹی الیکشن برائے سال 2018/2019 کے لیے صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور انفارمیشن سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات کا باقاعدہ اعلان کے بعد مختلف گروپس سامنے آنے شروع ھوگئے جس میں تین پینلز نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کردی.

پی ٹی آئی ٹائگرز کی جانب سے صدر کے عہدے کے لیے افضل فاروقی، نائب صدر کے لیے عامر ندیم، جنرل سیکریٹری کے لیے عاقل خان اور انفارمیشن سیکریٹری کے لیے مظفر علی نام سامنے آئی ہیں.
پروگریسو پینل نے صدر کے عہدے کے لیے بابر علی، نائب صدر کے لیے جنید خان، جنرل سیکریٹری کے لیے فواد یونس اور انفارمیشن سیکریٹری کے لیے فہد قاضی کو نامزد کیا ہے.
آئڈیولوجیکل پینل نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے بطور صدر سید محمد علی، نائب صدر سلیمان احمد، جنرل سیکریٹری تیمور عباس اور انفارمیشن سیکریٹری یاوار حادی کو نامزد کیا ہے.

پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن اوورسیز چیپٹر نے سویڈن میں پی ٹی آئی ممبران کی لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے. یہ لسٹ 1043 اراکین پر مشتمل ہے جو 4،5 اکتوبر کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے.

پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی اور اردو قاصد کی جانب سے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ تمام پینلز کو اپنا پیغام پہچانے کا برابرموقع ملنا چاہیے. جس کے لیے ہماری ٹیم تینوں پینلز سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ تینوں پینلز اس عمل کو یقینی بنانے میں تعاون کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں