پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی نے اپنے وعدے کے مطابق سویڈن میں 4 سے 5 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصان انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا اور تینوں پینلز کے سربراہان کو دعوت نامہ بھی بھیجا اور ان سے درخواست کی کے وہ اس پینل ڈسکشن میں شرکت کریں. ہمارے اس غیر جانبدارانہ اقدام کو تین میں سےدو پینلز پی ٹی آئی ٹائگرز اور آئڈیولاجیکل پینل نے قبول کرتے ہوئے پینل ڈسکشن میں شرکت بھی کی اور اپنے ویڈیو پیغام بھی رکارڈ کروائے. ہم جناب افضل فاروقی اور جناب سید محمد علی کے بے حد شکرگزار ہیں.
پی ٹی آئی ٹائگرز کی جناب سے نامزد صدر جناب افضل فاروقی کا ویڈیو پیغام آج سوپہر 3 بجے اردو قاصد پر نشر کیا جائے گا.
جبکہ آئڈیولاجیکل پینل کی جانب سے نامزد صدر جناب سید محمد علی کا ویڈیو پیغام 3 بجکر 7 منٹ پر اردو قاصد پر نشر کیا جائےگا.
21