5

پی پی این ای اور آئی سی وی ٹیک کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا ایکسپورٹ پورٹل لاؤنچ

سویڈن کے سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ نے آئی سی وی ٹیک کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا ایکسپورٹ پورٹل لانچ کردیا ہے.پورٹل کی افتتاحی تقریب سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ میں منعقد کی گئی. میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی پی این ای کے چئیرمین زبیرحسین کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہر سطح پر وطن عزیز کی خدمت میں پیش پیش رہنا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہرا، پی پی این ای کے صدر ڈاکٹر تیمور عباس اور ایڈوائزری کونسل کے رکن فرحان خان کے سر جاتا ہے. جنہوں نے انتھک محنت کرکے ہماری ٹیم کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا.
پی پی این ای کے رہنما، محمد سرور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پورٹل پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر کو یکساں مواقع میسر کرے گا. جس سے پاکستانی مصنوعات نہ صرف باآسانی یورپی منڈیوں تک پہنچیں گی بلکہ پاکستان ایکسپورٹ کے میدان میں جدوجہد کے لئے چند قدم آگے بڑھے گا۔ ڈاکٹر تیمور عباس اور فرحان خان نے شرکاء کو ایکسپورٹ پورٹل کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں. تقریب کے مہمان خصوصی، سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر ظہور احمد اور جاسمین فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب سعید شیخ صاحب نے پورٹل کا افتتاح کیا. سعید شیخ صاحب نے پورٹل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی پی این ای کا یہ قدم مثالی ہے. اس کار خیر میں ہم ہر قدم پی پی این ای کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.کمرشل کونسلر برائے اسکینڈے نیویا جناب غلام مصطفیٰ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید پورٹل کی ضرورت ہے تاکہ معلومات کے فقدان کی وجہ سے ہمارے تاجر پیچھے نہ رہ جائیں۔تقریب میں سماجی کارکن سید حیدر بخاری ، نمائندہ خصوصی جنگ و جیو نیوز سویڈن کاشف عزیز بھٹہ سمیت مالمو، گوتنبرگ اور اسٹاک ہوم سےمخصوص سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں