Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

پاکستان امن پسند ملک اورپاکستانی باوقار قوم ہیں۔ پیرے اوریلا، سنیماٹوگرافر

امریکی میگزین فوربز نے 2019 کے لئے جن 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست جاری کی ہے ان میں پرتگال کا علاقہ ایزورس، مشرقی بھوٹان، میکسیکو کا لاس کابوس، کولمبیا، ایتھوپیا، مڈغاسکر، منگولیا، روانڈا اور ترکی کی ساحلی تفریح گاہوں سمیت پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔یہ فہرست ٹریول بلاگراین ایبل نے دنیا کے مشہور ٹریول ایجنٹس سے گفتگو کے بعد تیار کی ہے۔
پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی اپنے قیام کے شروعات سے ہی ایسی سرگرمیوں اور منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی حقیقی خوبصورتی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انٹرنیشنل ٹوور لیڈر جونی نورمارک کا ٹریول بلاگ سویڈن کے روزنامہ میٹرو میں پڑھنے کے بعد جس میں انہوں نے پاکستان کو نمبر 1 سیاحتی ملک قرار دیا ۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کو اپنی کوششیں رنگ لاتی نظر آئیں۔ اور یوں سویڈن سے پاکستان کے گروپ ٹوورز کا سلسلہ شروع ہوا۔
حال ہی میں مشہور پاکستانی نژاد سویڈش گلوکار زیب عالم نے اپنے دوست پیرے اوریلا کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا۔ پیرے اوریلا ایک سنیماٹوگرافر اور فوٹوگرافر ہیں۔ ان کا تعلق چیلے سے ہے اور 27 سال سے اپنے خاندان کے ساتھ سویڈن کے شہر ییولے میں مقیم ہیں۔

زیب عالم نے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ میں پیرے اوریلا سے اپنے گانوں کی ویڈیوز کے سلسلے میں ملا اور ان کے کا م نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ کافی عرصہ ساتھ کام کرنے کے بعد ہمارے درمیان دوستی قائم ہوگئی۔ میں جانتا تھا کہ پیرے کو سیاحت کا شوق ہے ۔ اس لیے میں نے انہیں دو ہفتے کے پاکستان کے سیاحتی دورے کی پیش کش کی۔ جو انہوں نے فوری قبول کر لی۔’
پیرے اوریلا کا کہنا تھا کہ ‘ میں اتنا اچھا موقع ہرگز گوانا نہیں چاہتا تھا۔ ایک ایسا ملک جس کو دنیا کا میڈیا تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔ میری خواہش تھی کہ میں اس سازش میں اپنے آپ کو اندھیرے میں رکھنے کے بجائے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاؤں ۔ مجھے یقین تھا کہ ہمارا یہ پاکستان کا سیاحتی دورہ میڈیا کے منفی پروپیگنڈا کے برعکس ہوگا۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ پاکستان امن پسند ملک اورپاکستانی باوقار قوم ہیں ۔ میرے اس سفر میں مجھے بہت محبت اور پیار ملا،جسے میں کبھی بھی نہیں بھولوں گا۔ پاکستانی قوم بغیر کسی غرض کے مدد کرنے والی قوم ہے۔
ہنزا کی حسین وادیوں نے میرا دل جیت لیا، یہ واقعی ایک جنت نظیر علاقہ ہے۔ سفیدی میں چھپے پہاڑ اور ان حسین نظاروں کو دیکھ کر میری آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔ ایک خیال اور تصور حقیقت کی شکل میں دیکھا جاسکتا تھا اور اس کے لیے میں اپنے دوست زیب عالم کا بے حد مشکور ہوں کےانہوں نے مجھے پاکستان کے سفر کی دعوت دی۔’
زیب عالم اور پیرے اوریلا نا نے اپنے اس سفر کو دستاویزی فلم کی شکل میں قید کیا ہے۔

آخر میں پیرے اوریلا کاکہنا تھا کہ’ پاکستانیں کی میزبانی اور اپنے دوست زیب عالم کا شکر گزارہوں۔ میرے دل میں پاکستان ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پاکستانیوں کے پیار کو میں کبھی نہیں بھولوں گا اور بہت جلد واپس آؤنگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں