39

پاکستانی فلم “پرے ہٹ لؤ” کی سویڈن میں شاندار نمائش

پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی اور کامیاب فلم ”پرے ہٹ لو“کی کامیاب نمائش نے دھوم مچا دی ، پاکستان اانفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن نے عید پر ”پرے ہٹ لو“لگوا کر ایک دفعہ پھر واضح کر دیا کہ وہ اپنا حق ادا کر رہے ہیں ،پکس اس سے قبل بھی بے شمار معروف پاکستانی فلمیں کمیونٹی کی فرمائش پر لگا چکی ہے۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر شہزاد انصاری کا کہنا تھا کہ: پاکستان میں فلم انڈسٹری کو سویڈن میں فروغ دینے کے لیے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کامثبت تصور ابھارنے کے لیے پاکستان انفارمیشن اینڈکلچرل سوسائٹی ،ثقافتی پروگرام کے ساتھ ساتھ سویڈن میں ذاتی کوششوں سے پاکستانی فلموں کی نمائش بھی کروارہی ہے ، لیکن ہمارے اعلیٰ حکام مثبت سرگرمیوں میں تعاون سے کیوں گریزاں ہیں۔

تصاویر: نویدعباس میمن

پاکستانی کی یہ انڈسٹری حکومتی سرپرستی سے محروم نظر آتی ہے۔ جبکہ اس صنعت کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تو نہ صرف یہ انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے بلکہ ملک کے مثبت تصور کو بحال کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔دنیا بھر میں فلم انڈسٹری زرمبادلہ کمانے کا اہم زریعہ سمجھی جاتی ہے ۔ میری حکام بالا سے استدعا ہے کہ وہ پاکستان کی صنعت کو سہارا دیں اور کچھ نہیں توکم از کم سویڈن میں اس کی تشہیر میں تعاون ضرور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں