Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
80

اسٹاک ہوم فلم انسٹیٹیوٹ میں فلم ‘پرے ہٹ لؤ’ 9 اگست کو دکھائی جائے گی

پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تصویر کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں. گھر کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر صرف پاکستانی فلمیں‌ہی دیکھ سکتے ہیں. سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کے پرزور اصرار پر پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن بروز جمعہ 9 اگست شام 6 بجے اسٹاک ہوم کے فلم انسٹیٹیوٹ میں پاکستان کی نئی جاری ہونے والی فلم ‘پرے ہٹ لؤ’ دیکھانے کا اہتمام کررہی ہے. پکس کے صدر شہزاد انصاری نے کہا کہ لوگوں میں اس فلم کو دیکھنے کے لیے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور یہ ہر اعتبار سے ایک بہترین اور کامیاب فلم ہے. اس فلم کے ہیرو شہریار منور اور ہیروئن مایا علی کچھ ماہ قبل سویڈن ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اور یہاں کے لوگ ان سے بہت متاثر ہوئے تھے. اس وجہ سے بھی سویڈش پاکستانیوں کو اس فلم کو دیکھنے کا بہت اشیاق ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں