Embed HTML not available.

پاکستان کی نئی تھری ڈی زیبرا کراسنگ

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے مال روڈ پر پہلی بار تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کرائی ہے۔ کمشنر ذوالفقار احمد نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ کو پورے شہر میں 20 مختلف سڑکوں پر متعارف کرایا جائے گا۔
کمشنر نے یہ بھی کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جدید ترین 3 ڈی زیبرا کراسنگ کی تنصیب 20 مختلف اہم راستوں پر متعدد تھری ڈی زیبرا کراسنگ متعارف کروانے کے بڑے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔
کمشنر کے بقول اس تازہ ترین ترقی کا مقصد صرف سڑکوں کو تھوڑا سا خوبصورت کرنا ہی نہیں ہے بلکہ گاڑی چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کی توجہ بھی حاصل کرنا ہے اور دونوں کو زیبرا کراسنگ کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے پر زور دینا ہے۔ کمشنر نے روشنی ڈالی کہ تھری ڈی زیبرا کراسنگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تھری ڈی زیبرا کراسنگ کا استعمال مختلف ممالک مثلا تھائی لینڈ ، برطانیہ ، امریکہ ، چین ، آئس لینڈ میں کیا جارہا ہے ، اور مبینہ طور پر یہ انتہائی موثر ثابت ہوا ہے
گذشتہ دو سالوں میں پیدل چلنے والوں کی ہلاکتوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، اور حکام لوگوں کو زیبرا کراسنگ کو مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لئے نئے طریقے آزما رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں