18

پاکستان کے گلابی نمک کا تحفظ


آپ میں سے چند لوگوں کو گلابی نمک اور اس کے ذائقے کے بارے میں یقیناً پتہ ہوگا۔یورپ میں فرانس ،سویڈن ،جرمنی ،اٹلی اور دیگر کئی ممالک کی کمپنیاں یہ نمک اپنے نام سے دنیا بھر میں کافی مہنگے داموں فروخت کر رہی ہیں ۔گو کہ ان میں سے بہت سی کمپنیاں ایسی بھی ہیں جو قانونی طور پر اس بات کی پابند ہیں کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ہر ڈبے پر اس کے اصل مقام یعنی پاکستان میں پیدا ہونے کی عبارت درج کی جائے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف عبارت درج کرنے سے پاکستان یا نمک کی اس کان میں کام کرنے والوں کو ان کا اصل حق مل جائے گا؟اور کیا اس سے پاکستان کی معیشت پر کوئی اثر پڑتا ہے؟
پاکستان سے یہ نمک کوڑیوں کے داموں خریدا جاتا ہے جو کہ پڑوسی ملک کے راستے دنیا بھر میں اپنے نئے نئے ناموں سے فروخت کیا جاتا ہے۔لیکن یہ وقت ہے سوچنے کا۔ نئی پیڑی کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس گلابی نمک کو ، جو دراصل پاکستان کی پہچان ہے، اس کا اصل حق دلانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں