ایک پاکستانی نے سویڈش لڑکی سے شادی کرلی.
شادی کے بعد اسے اسلام اور اسلام کی تعلیمات کے بار میں بتاتا رہتا. اسے بتاتا کہ اسلام محبت کادین ہے، عفو و درگزر کا مذہب ہے. حسن سلوک اور حسن معاملہ کا مذہب ہے. نفرت اور قطع تعلقی کو اچھا نہیں سمجھتا، رحم اور برداشت کی تعلیم دیتا ہے.
بالآخر، ایک دن لڑکی نے ان تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا.
پاکستانی صاحب، ایک بار چھٹیاں گزارنے پاکستان تشریف لائے تو اپنی سویڈش بیوی کو بھی ساتھ لے آئے. کوئی ایک ہفتہ اپنے خاوند کے گھر والوں کے ساتھ رہنے کے بعد سویڈش بی بی کہنے لگی:
“تم اپنے گھر والوں کو بھی اسلام کی تبلیغ کرو، تاکہ وہ بھی مسلمان ہو جائیں”