تجارت آبےکے تعاون سے فیول ایکسپرٹ لمیٹڈپہلی بار سویڈن میں سرمایہ کاری کرنے جارہی ہے جس کے لیے ہم نیسو فوریتاگ کے شکرگزار ہیں۔
تجارت آبے کے بانی اور سی ای او جناب عفان راشد نے اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ”پاکستان اور سویڈن کے بہتر تجارتی تعلقات کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ اس سے دونوں ممالک میں تجارتی اعتماد پیدا ہوگا ۔ دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔”
جون کے مہینے میں فیول ایکسپرٹ لمیٹڈ نے سویڈن کے دورے پر 3 اشاریہ 2 ملین سویڈش کرونا مالیت کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ شوپنگ میونسپلٹی میں ایک گیس اسٹیشن کی خریداری سے متعلق ہے۔ دورہ سویڈن کے دوران فیول ایکسپرٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب حامد خان کا کہنا تھا کہ “یہ سرمایہ کاری صرف آغاز ہے اور ہم مزید سرمایہ کاری کرنے اور مستقبل میں سویڈن میں مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کے منتظر ہیں”
فیول ایکسپرٹ لمیٹڈ عنقریب ایک اور گیس اسٹیشن کے لیے 11 ملین کرونا کی سرمایہ کاری اور 14 ملین کرونا کی گودام کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔
10