• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
اتوار, 28 فروری , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

پاکستان کتنا دور، کتنا پاس

عارف کسانہ by عارف کسانہ
7 ستمبر, 2020
0 0
0
0
SHARES
76
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

اگر کسی کو یہ جاننا ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں اردو کی تعلیم و تدریس اور ادبی سرگرمیوں کی نوعیت کیسی ہے یا وہاں کون کون سے لوگ اور تنظیمیں اردو کے فروغ میں حصہ لے رہی ہیں تو اس کے لئے ایک ہی نام سامنے آتا ہے اور وہ ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرام الدین کا۔ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اردو کی بستیوں کو منظر عام پر لانے اور انہیں متعارف کرانے کا جو عظیم کام انہوں نے شروع کیا ہے، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ وہ واقعی محب اردو ہیں جنہیں اس زبان سے عشق ہے۔ انہوں نے اردو کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کرادر ادا کیا ہے اور اس میں آنے والی مشکلات کو اس طرح سے دور کیا ہے کہ اب اردو بھی دوسری زبانوں کی طرح کمپیوٹر کے جدید تقاضوں پر پورا اتر رہی ہے۔ ان ایک اور کارنامہ دنیا بھر سے اردو زبان سیکھنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے آن لائن تدریس ہے۔ اردو زبان سیکھنے کی خواہش رکھنے والے گھر بیٹھے اردو سیکھ سکتے ہیں خصوصاََ برصغیر سے تعلق رکھنے والے جو اردو بولتے ہیں لیکن اب وہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور اپنے بچوں کو اردو زبان سکھانا چاہتے ہیں، وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین اس وقت جواہر لال نہرو یونیوسٹی دہلی کے شعبہ اردو میں تعلیم و تدریس کے فرائض سرانجام دیے رہے ہیں۔ وہ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے چئیر مین ہیں جس کے تحت دنیا بھر میں اردو زبان کے لئے ہونے والے ادبی کاموں اور اہل قلم کے مابین رابطے کا بھی ذریعہ ہیں۔ مہجری ادب کی جانب انہی کی توجہ مبذول ہوئی اور اس حوالے سے وہ بہت عظیم کام کررہے ہیں۔ خواجہ سے متعارف ہوئے تو کئی سال ہوچکے ہیں لیکن ان سے بالمشافہ ملاقات کی سعادت دو سال قبل برلن جرمنی میں ہوئی جب وہاں مقیم معروف افسانہ نگار، شاعر اور کالم نگار جناب سرور غزالی نے ہمیں اپنی ادبی تنظیم بزم ادب برلن کے زیراہتمام ہونے والے پرگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ یہ ایک یاد گار موقع تھا جس میں تفصیلی ملاقاتیں بھی ہوئیں اور ہم نے مختلف ادبی تقریبات میں اکٹھے شرکت بھی کی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی میں شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فرینکفرٹ میں مقیم اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور صحافی جناب سید اقبال حیدر، انجمن اردو برلن کے صدر اور معروف ادیب، شاعر اور دانشور جناب عارف نقوی، سویڈن سے معروف شاعر جناب جمیل احسن اور ہمارے میزبان بزم ادب برلن کے جنرل سیکریٹری جناب سرور غزالی کی موجودگی نے ان ملاقاتوں کو ہمیشہ کے لئے یاد گار بنا دیا۔
پروفیسر خواجہ اکرام الدین بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں اور حال ہی میں ان کی ایک نئی کتاب ”مشاہدات“ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے جس میں ان کے مختلف ممالک کے سفرنامے شامل ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں پاکستان، ترکی، جاپان، امریکہ، ایران، فن لینڈ، جرمنی، سوئٹزرلیند، ڈنمارک، اسپین، برطانیہ، ماریشیس، فرانس، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان میں اپنے دوروں کا احوال بہت خوبصورتی اور دلچسپی سے بیان کیا ہے۔ ان تمام ممالک میں ان کے سفر کا مقصد اردو ادب کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا ۔ اس وجہ سے ان کی یہ کتاب نہ صرف دلچسپ سفرناموں پر مشتمل ہے بلکہ وہاں کی ادبی سرگرمیوں خصوصاََ اردو کی صورت حال سے بھی آگاہی کا سبب ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ پروفیسر خواجہ اکرام الدین کی شخصیت کا عالمی سطح پر اعتراف اور ان کی مقبولیت کا درخشاں ثبوت ہے۔ انہیں جو شخص بھی ملتا ہے، ان کے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ان کا مداح ہوجاتا ہے۔ مشاہدے کی صلاحیت، حالات پر گہری نظر اور اپنے سفر سے نتائج اخذ کرنے میں انہیں ملکہ حاصل ہے۔ ان کا انداز تحریر بہت دلچسپ اور شگفتہ ہے کہ قاری پڑھے چلا جاتا ہے۔اردو میں لاتعداد سفر نامے لکھے گئے او مستقبل میں لکھے جائیں گے لیکن خواجہ اکرام الدین کی کتاب،مشاہدات انفرادیت لئے ہوئے ہیں اور اس کی یہ خوبی برقرار رہے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے محض سفر نامہ نہیں لکھا بلکہ اس میں میزبان ملک کے سماج، ادب، مسائل اور حالات کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ قابل عمل تجاویز بھی دی ہیں۔
”پاکستان کتنا دور کتنا پاس“ کے عنوان سے انہوں نے اپنی کتاب مشاہدات میں اپنے فیصل آباد، لاہور اور پشاور کے یاد گار دوروں کا تذکرہ بہت دلچسپی اور خوبصورتی سے کیا ہے۔ انہیں ہمیں بغور پڑھنا چاہیے تاکہ ہمیں یہ علم ہوسکے کہ ہماری اپنی زبان سے تعلق رکھنے والے ہمسایہ ملک سے جب پاکستان آتے ہیں تو انہیں پاکستان کیسا لگتا ہے اور وہ کیا سوچتے ہیں۔ موجود ہ دور میں تو دونوں ممالک میں رابطے ختم ہیں اور آنا جانا ممکن نہیں لیکن جب یہ سہولت تھی، تب بھی آسان نہ تھا۔ پاکستان آنے کے لئے ویزا اور دیگر مشکلات کا تذکرہ انہوں نے بہت حقیقت پسندی سے کیا ہے اور ان کا یہ کہنا درست ہے کہ ایسی رکاوٹوں سے عام شہری ہی پریشان ہوتے ہیں اور جنہوں نے در اندازی کرنا ہوتی ہے ان کے لئے دوسرے راستے ہیں۔ انہوں نے دونوں حکومتوں کو بہت اچھا مشورہ دیا کہ ایک دوسرے کے شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ نہیں اپنا نا چاہیے اور اور رابطے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کی تجویز سے مکمل اتفاق ہے مگر موجودہ حالات میں تو رابطے بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں فیصل آباد، لاہور اور پشاور کی ادبی سرگرمیوں اور اپنے وفد کی شاندار پذیرائی اور مہمان نوازی کا خوب ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لاہور کی تاریخی عمارتوں کے سیاحت کا بھی تفصیلی ذکر کیا ہے لیکن ساتھ ہی ان عمارتوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا یہ مشاہدہ بالکل درست ہے اور بحیثیت مجموعی پاکستان میں تاریخی ورثے کی دیکھ بھال کی طرف وہ توجہ نہیں دی جاتی جس کی ضرورت ہے۔ بہرحال پروفیسر خواجہ اکرام الدین کی نئی کتاب دنیا بھر میں محبان اردو کے درمیان نہ صرف رابطے کا باعث ہوگی بلکہ اردو ادب میں ایک منفرد اور خوبصورت اضافہ ہوگی جس کا ہر شخص کو مطالعہ کرنا چاہیے۔
٭٭٭

ShareTweetShareSend
Previous Post

روحانیت اورتصوف کے حوالے سے ڈاکٹر حنا خراسانی رضوی سے خصوصی گفتگو

Next Post

بلامعاوضہ اپنی ویب سائٹ تیار کریں

عارف کسانہ

عارف کسانہ

Next Post

بلامعاوضہ اپنی ویب سائٹ تیار کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.