42

اوسلو میں 2 گھنٹے کے دوران 8 کروڑروپے جمع

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرڈیم کی تعمیر کے لیے بیرون ملک فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ناروے میں صرف دو گھنٹوں کے دوران آٹھ کروڑپاکستانی روپےجمع کرلیےگئے۔

سینیٹرفیصل جاوید ڈیم فنڈزریزنگ کے سلسلے میں یورپ کے دورے پرہیں ۔ ناروے کے شہراوسلو میں تقریب کے دوران پاکستانیوں نے صرف دوگھنٹوں کے دوران آٹھ کروڑروپے کی رقم جمع کروائی۔

تقریب میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ڈیم فنڈریزنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اورناروے میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈریزنگ میں یورپ میں سب سے زیادہ رقم جمع کرانے کاریکارڈبھی بنالیا۔

فنڈ ریزنگ تقریب میں عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی بھی نیلامی ہوئی ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بھرپور حصہ لینے پر مران خان کی جانب سے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کاشکریہ اداکرتاہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں