Embed HTML not available.

پاکستان کلچرل سوسائٹی بُت شِرکا کی جانب سے Fun for All تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

پاکستان کلچرل سوسائٹی بُت شِرکا کی جانب سے Fun for All تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام 8 نومبر دوپہر تین بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر جناب لیاقت علی کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے 2020 میں طے شدہ ثقافتی پروگرام متاثر ہوئے اور بہت عرصے سے ثقافتی سرمیاں معطل ہیں۔ اب دوستوں کے اصرار پر یہ فیملی فنکشن کر رہے ہیں۔ اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے جناب لیاقت علی کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلنے کے اندیشے کے پیش نظر دوران پروگرام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں