پاکستان میلہ کمیٹی نے پاک یونیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیمیوں کی لسٹ جاری کردی ہے. ان آٹھ ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.
اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ابوبکر بٹ صاحب کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارا ارادہ صرف آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا تھا چونکہ آٹھ ٹیمیں رجسٹر ہو چکی ہیں اس لئیے اب بہت مشکل ہو گا اسے چینج کرنا اس لیے سب بھائی جو اس بار حصہ نہیں لے سکے ان سے بہت زیادہ معذرت ، رمضان کے بعد آصف بٹ صاحب ٹورنامنٹ کروائیں گے اُدھر ضرور حصہ لیجئے گا، یہ ٹورنامنٹ نان پلیئرز کے لئیے ہے اور اس کی ڈیڈ لائن آج سے دو ہفتہ پہلے کی ختم ہو چکی ہے، سارے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ آئیں اور بھائیوں کو کھیلتا دیکھیں سب کھیلنے والے آپ کے اپنے ہیں۔ پاکستان میلہ کمیٹی ہر ایک کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ضرور تشریف لائیں۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ٹیموں پر مشتمل فکسچر ترتیب دے دیئے گئے ہیں اور بہت جلد ان کو اردو قاصد پر شائع کر دیا جائے گا.
اس دوستانہ ٹورنامنٹ کے قوابط و ضوابط: