16

پاک یونیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، ٹیمیں، گروپ اور میچ کی تفصیلات

پاکستان میلہ کمیٹی نے پاک یونیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیمیوں کی لسٹ اور میچ کی تفصیلات اردو قاصد کو فراہم کر دی ہیں.
یہ ٹورنامنٹ ہسبی کرکٹ گراؤنڈ میں 28 اپریل صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا. ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی آٹھ ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.

گروپ اے میں مندرجہ ذیل ٹیمیں شامل ہیں:
1. پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی
2. پاکستان زندہ باد
3. پاکستان میلہ اسٹاک ہوم اے ٹیم
4. پاک سویڈ ویلفیئر سوسائٹی

جبکہ گروپ بی میں شامل ہیں:
1. منہاجیان
2. یونائٹڈ کرکٹ بتشرکہ
3. پاکستان میلہ اسٹاک ہوم بی ٹیم
4. سفارت خانہ پاکستان

اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے ابوبکر بٹ نے بتایا کہ اس دوستانہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 7 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے. ایک میچ 5 اوورز کا ہوگا اور اس ایک روزہ دوستانہ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 11 میچ کھیلے جائیں گے.
میچ کے فکسچر:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں