32

دو روزہ پاک شیستا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2019

پاک شیستا کرکٹ کلب اپنی پندرہ سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، اس سال بھی سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے.
یہ دو روزہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے ہسبی میں 27 اور 28 جولائی کو کھیلا جائےگا. اس ٹورنامنٹ میں اسٹاک ہوم کے ساتھ ساتھ ناروے کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں. 12 ٹیمیوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے پول میچز کا آغاز 27 جولائی شام 5 بجے سے ہوگا.
اردو قاصد سے بات کرے ہوئے، پاک شیستا کرکٹ کلب کے صدر جناب آصف بٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہم پندرہ سال سے یہ ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں. اور اس سال ہم پندھویں سالگرہ بھی منائیں گے.’
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 5000 کراؤن اعزازی رقم جبکہ فائنل تک پہچنے والی دوسری ٹیم کو 1500 کراؤن اعزازی رقم دی جائے گی.
ٹورنامنٹ کے قوانین و ضوابط اور میچز کی مکمل تفصیل نیچے دیئے گئے لنک سے حاصل کی جاسکتی ہے.
ٹورنامنٹ کی تفصیل
حسبی کرکٹ گراؤنڈ میں گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ موجود نہیں، تمام خواتین و حضرات سے گزارش ہے وہ گراؤنڈ کے قریب پارکنگ میں اپنی گاڑی پارک کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں