فہداللہ محمد: کافی دنوں سے یہ خبر گردش میں تھی کہ اس مرتبہ پاکستان کے عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو جائے گا اور وہ اسے استعمال کر سکیں گے ۔ اب یہ جان کر مایوسی تو ضرور ہوئی کہ آپ کے موجودہ حالات میں یہ سہولت فی الحال میسر نہیں ہے لیکن حیرت بلکل نہیں ہوئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ووٹ بہرحال ہر پاکستانی شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے، لیکن ہمیں کونسے باقی دوسرے بنیادی حقوق حاصل ہیں جو ایک عام زندگی کے لیے ضروری ہیں، اور نہ ہی جمہوریت ہے۔ جب اپنے حقوق اپنے وطن میں رہ کر حاصل نہیں تھے تو وطن عزیز سے دور رہ کر اس کی امید کرنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہوگا ۔
شہباز حسین: ہمیں پاکستان کے انتخابات میں تمام یورپی یونین کے دوسرے ممالک کے طرح حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے جیسے سویڈن اپنے شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتے ہیں اگر وہ بیرون ملک ہیں۔ انہیں بھی ہمارے لئے ایسے انتظامات کرنے ضروری ہیں۔ کیونکہ تو نہ صرف رقم بھیجتے ہیں، ہمیشہ دل میں پاکستان کی یاد اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔ سیلاب ہو یا کوئی اور بحران بیرون ملک پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے، بدلے میں، ہم کچھ نہیں مل رہا ہے۔ ہماری بھی پارلیمان میں نمائندگی ہونی چاہیے۔
34