پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکار عبید سید کے فن پاروں کی نمائش اسٹاک ہوم کی مقامی آرٹ گیلری “ہیرا”میںجاری ہے. جس کا عنوان ہے “ بہار کے ابتدائی دن” ۔نمائش 17 اکتوبر سے 04 نومبر تک جاری رہے گی۔ عبید سید کا نام سویڈن اور پاکستان کے فنی حلقوں میں نیا نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اپنے خوبصورت فن پاروں کے نتیجے میں اپنے مداحوں سے داد وصول کر چکے ہیں۔عبید سید سویڈش آرٹسٹ نیشنل آرگنائزیشن کے ممبر بھی ہیں. سویڈن میںان کے فن پاروں کی پہلی نمائش 1996 میں ہوئی اور اس کے بعد سویڈن اور پاکستان کے مختلف شہروںمیں ہر سال ان کے فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے.
اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے گیلری کی روئےرواں حاریت دیگر نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عبیدسید اس نمائش کے لیے سویڈن نہیں آسکے لیکن ان کے شاہکار ہم نے نمائش کے لیے منگوا لیے ہیں. نمائش 4 نومبر تک جاری ہے جبکہ عبید سید کی بنائی ہوئی تصاویر حاریت دیگر کے پاس محفوظ رہیںگی. حاریت کا کہنا تھا کہ عبید سید کی تصاویر بازوق خواتین و حضرات میں بہت مقبول ہیں اور اکثر لوگ تحفہ کے طور پر یا اپنے گھر کی شان بڑھانے کے لیے ان کی تصاویر خریدتے رہتے ہیں.