کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹاک ہوم میں بس کے مسافروں کو پچھلے دروازوں کے استعمال کی تلقین کی گئی تھی ، جس کی وجہ سے بس میں سوار ہوتے ہوئے ٹکٹ کی چیکنگ ممکن نہیں تھی۔ لیکن 28 اکتوبر سے بس میں سفر کرنے والے مسافروں کو اپنا ٹکٹ مشین پرچیک ( بِلپ ) کرنا ہوگا۔ ٹکٹ نہ ہونے کی صورت میں 1500 کرونا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بس میں سوار ہوتے وقت آپ کا ٹکٹ چارج ہونا لازمی ہے، آپ کے سفر ی کارڈ (جسے ایس ایل کورٹ کہتے ) میں بیلنس یا موبائل ایپ میں بغیر چارج کیا ہوا ٹکٹ موجود ہے اور آپ نے بس میں سوار ہوتے وقت اس کو چارج نہیں کیا تو جرمانہ ہوگا۔
