امدادی ہیلی کاپٹر نے بحری جہاز سے لوگوں کو نکالنے کا آغاز کیا جو ناروے کے مغربی ساحل میں انجن کی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا۔ ایئر لفٹ کے ذریعے مسافروں کو نکالنے کی وجہ سے یہ عمل بہت سست تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔
ایکسپریسین کے مطابق :
23 مارچ بروز ہفتہ ، ۲ بجے : پولیس کو ایک ہنگامی اطلاع موصول ہوئی کہ بحری جہاز کا انجن خراب ہوگیا ہے جو ساحل کی طرف آرہا ہے۔
سمندری امدادی ادارے اور جہاز کےکپتان نے فیصلہ کیا کہ تمام مسافروں کے انخلاء کا عمل شروع کیا جائے
امدادی ادارے کے مطابق پانچ ہیلی کاپٹر حادثہ کے شکار بحری جہاز کے مسافروں کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔
جہاز سمندر میں پھنسا ہوا ہے، انخلاء کا عمل جاری ہے، آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے متاثرین کے لیے کئی ایمرجنسی مراکز قائم کیے۔ مالدیائی اور کریسیریاڈنڈ کے علاقےمیں متاثرہ مسافروں کو ہوٹلوں میں لے جایا گیا ۔
24 مارچ کی رات ۱:۳۰ بجے تک 230 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ایکسپریسن کے مطابق 338 مسافروں کو پولیس کے قائم شدہ امدادی مراکز تک پہنچا دیا گیا، جن میں سے 17 افراد کا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اب تک 397 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ ٹگ بوٹ جو جہاز کو مولڈے لے جائیں گی روانہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ مسافروں کے انخلاء کا عمل ابھی جاری ہے۔