پاکستان اور سویڈن کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ کے لیے سویڈن میں پی ایس بی سی پاکستان سویڈن بزنس کونسل کا قیام 2016 میں عمل میں لایا گیا۔ اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے پی ایس بی سی کے موجودہ چیئر مین جناب محسن سلیمی نے بتایا کہ پاکستان سویڈن بزنس کونسل دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان پل کا کردار اور تجارت ، ثقافت اور کامرس کے شعبوں میں مواقعوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
گزشتہ برس پی ایس بی سی اور سفارت خانہ پاکستان کی اشتراک سے نارڈک پاکستان آئی ٹی سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔جبکہ 14 نومبر 2018 کو دوسری نارڈک آئی ٹی سمٹ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔جس کا مقصد پاکستان اور نارڈک ممالک کے درمیان دو طرفہ آئی ٹی تجارت کو فروغ دینا ہے۔