Embed HTML not available.

مزدوروں کے حقوق سےمتعلق کوئی معاہدہ نہیں ہے

مزدوروں کے حقوق کی تنظیم کی طرف سے دی جانے والی آخری تاریخ جو کہ گذشتہ شب ختم ہو چکی ہے لیکن تاحال مزدور کے حقوق کی تنظیم اور حکومتی اداروں کے مابین کوئی معاہدہ عمل میں نہیں لایا جاسکا۔
جس کے بعد حکومت کو بحران کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ مزدور کے حقوق کی تنظیم LO کھل کر ان سب حالات کا ذمہ دار مرکزی پارٹی اور لبرل پارٹی کو ٹھہرا رہی ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق مذاکرات میں مزدوروں کے حقوق سے متعلق بہت ساری ٹھوس تجاویز پیش کی گئیں اور ہم نے کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنے کوشش کی جس میں بد قسمتی سے ہم کامیاب نہیں ہو سکے۔ یہ مذاکرات ایل او ، کنفیڈریشن آف سویڈش انٹرپرائز اور پی ٹی کے ( جو 27 مختلف تنظیموں کی ایک باہمی تنظیم ہے) کے مابین ہوئے تھے۔
ایل او کے ترجمان کے مطابق بہت ساری وجوہات کی بنا پر ہمارے مذاکرات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ نام نہاد لاس کی تحقیقات ہے جس نے معاشرتی شراکت داروں کے درمیان اپنی ٹانگ اڑادی اور ہمارے لئے اہم امور پر اتفاق کرنا مشکل ہوگیا۔یہ مرکزی پارٹی اور لبرل پارٹی ہی ہیں جنہوں نے اس تحقیقات کو بیچ میں ڈال کر مذاکرات کو ناکام بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں