زکوٰة اسلام کے پانچ اہم ارکان میں سے تیسرا رکن ہے۔اسلام نے دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اخلاق اور قانون دونوں سے کام لیا ہے۔زکوٰة کی صورت میں نقد اور عشر کی صورت میں زمین سے پیدا ہونے والی اجناس پر مقررو متعین شرح سے آمدنی کا ایک حصہ صاحبِ ثروت لوگوں سے قانوناً لے کر ضرورت مندوں کی کفالت کا بندبست کیا ہے۔پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی نے ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے ان افراد کے لئے جن کو یہ پریشانی رہتی ہے کہ ہم کتنی زکوٰة ادا کریں اس نصاب کی مدد سے آپ خود اپنی زکوٰة کا تعین کر سکتے ہیں۔
