سویڈن کی حکومت نے ہنرک پرسن کو پاکستان میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ ہنریک پرسن وزارت خارجہ کے ایشیاء اور اوشیانا یونٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔اس سے قبل وہ تائیوان میں بزنس سویڈن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ہنرک پرسن اس سے پہلے واشنگٹن ، ٹوکیو ، سنگاپور اور سیئول کے سویڈش سفارت خانوں میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ ماہ ستمبر سے پاکستان میں سویڈن کے سفیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ ان سے قبل پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگرید جوہانسن نے واپس سویڈن آکر اپنی نئی ذمہ دارایاں سنھبال لی ہیں۔