Embed HTML not available.

سویڈش ماسٹر شیف کا نیا سیزن 21 ستمبر سے نشر کیا جائے گا

سویڈش ماسٹر شیف کے دس سال مکمل ہونے پر سویڈش ٹی وی 4 نے جوبلیم پروگرام تشکیل دیا ہے۔ اس سال موسمِ خزاں میں ڈیکیٹس ماسٹر شیف نشر کیا جائے گا۔ جس میں گزشتہ آٹھ سویڈش سیزنز کے ونرز کے درمیان بہترین شیف کا مقابلہ ہوگا۔ 2011 اور 2018 کے ونر ز کو بدقسمتی سے اس میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا۔
جنوری 2011 میں سویڈش ماسٹر شیف کا پہلا سیزن ٹی وی 4 پر پیش کیا گیا تھا۔اس پروگرام نے سویڈن میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور سویڈش افراد کا اس پروگرام میں حصہ لیکر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنا ایک خواب بن گیا۔
آٹھ اقساط پر مشتمل سویڈش ماسٹر شیف آف دی ڈیکیٹس 21 ستمبر بروز پیر رات 8 بجےشروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں