Embed HTML not available.

پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے مذھب کی مکمل آزادی ہے

پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے مذھب کی مکمل آزادی ہے، یہ بات ہم کہتے بھی ہیں اور سننے کو بھی ملتی ہے، لیکن آج سوشل میڈیا پر گردش کرتی ریحان اللہ والا کی نارین پورہ پر بنائی ویڈیو دیکھ کر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے. لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے افسوس بھی ہوا. اس کی وجہ یہ ہے کہ میں کراچی کا رہائشی ہونے کے باوجود اس علاقے سے واقف نہیں ہوں. حالانکہ میری پیدائش بھی کراچی کی ہے. ہم دنیا جہان گومنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اپنے ملک یا اپنے شہر کو ہم کتنا جانتے ہیں. جب تک ہم اپنے آپ کو نہیں جانیں گے تو دنیا میں اپنے آپ کو کیسے منوائیں گے. اپنے ارد گرد کے لوگوں سے پیار کریں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں. نارین پورہ میری کراچی کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے اور بہت جلد میں نارین پورہ کا دورہ کروں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں