اجزاء
1. بکرے کا گوشت ڈیڑھ کلو
2. آلو چھلکے سمیت آدھا کلو درمیانے سائز کے
3. ٹماٹر ثابت آدھا کلو
4. ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
5. پیاز 4 عدد بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
6. ادرک کٹی ہوئی
7. لہسن ثابت دس جوئے (ایک پھول)
8. تیل زیتون یا کنولا آدھ کپ
9. کالی مرچ پاؤڈر ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
10. نمک حسب ذائقہ
ترکیب
1. گوشت کو دھو کر اس میں نمک اور کالی مرچ خوب اچھی طرح مل دیں.(میرینیٹ کردیں)
2. ایک بڑی دیگچی میں سب سے پہلے ٹماٹر اور پیازبچھائیں پھر اس کے اوپر میرینیٹ کیا ہوا گوشت رکھ دیں. ساتھ ہی آلو، ہری مرچیں اور ادرک لہسن بھی ڈال دیں.
3. اوپر سے زیتون یا کنولے کا تیل ڈال دیں اور ساتھ ہی چار گلاس پانی شامل کردیں.
4. پتیلی کو ڈھک کر گندھے ہوئے آٹے سے کناروں سے بند کر کے (سیل) پانچ میٹ تیز آنچ میں پکائیں اور پھر آنچ دھیمی کرکے پکنے دیں.
5. تقریباً ساٹھ 60 منٹ دھیمی آنچ میں پکنے کے بعد دیگچی کو چولہے سے اتار لیں اور چند منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں.
6. تقریباً پانچ منٹ کے بعد آٹے کی سیل ہٹا کر احتیاط سے ڈھکن کھول لیں اور تیار مٹن روش کو گرم گرم روغنی نان کے ساتھ تناول کریں.