Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Munskydd i kollektivtrafiken från den 7 januari 82

7 جنوری سے سویڈن میں پبلک ٹرانسپورٹ پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار

سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی ہدایات کے مطابق، 7 جنوری سے ملک بھر میں بس اور ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کیلئےچہرے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا. خلاف ورزی کرنے کی صورت میں مسافروں پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے. اس پابندی کا اطلاق، 16 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد پر ہوگا . ابتدائی طور پر یہ پابندی صبح 7 سے 9 بجے اور شام 4 سے 6 بجے کے اوقات میں سویڈن کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نافذالعمل ہوگی.
چہرے پر ماسک پہنےکی پابندی کا اعلان کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے. پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق، پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ یورپی معیار کا ماسک اپنے ساتھ لائیں.ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو بھی یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مسافروں کو ماسک مہیا کرنے کے ساتھ اسکے استعمال کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں