34

این اے وی ٹی ٹی سی پاکستان اور ترکو وکیشنل انسٹیٹیوٹ فن لینڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ پر دستخط

ہنرمند پاکستان پروگرام “وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان” کی جانب سے شروع کردہ پروگراموں میں شامل چھ اہم اسکیموں میں سے ایک ہے. جس کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین سبقت حاصل کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر ،میں ہنرمند پاکستان پروگرام کے تحت جدید دور کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو ہائی ٹیک/ہائی اینڈ تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان ہی مقاصد کے حصول کے لیے 13 جنوری 2021 ، این اے وی ٹی ٹی سی پاکستان اور ترکو وکیشنل انسٹیٹیوٹ فن لینڈ کے مابین ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ ، سویڈن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فن لینڈ نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
مفاہمت نامہ پاکستان میں ہنر مندانہ تربیت کے نظام کی بحالی اور موجودہ حکومت کے تصور کے مطابق ایک انتہائی ہنر مند ، متحرک اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی نوجوانوں کی افرادی قوت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ٹی وی ای ٹی سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ فن لینڈ کا جدید ٹی وی ای ٹی نظام دنیابھر میں ایک مثالی اور رہنما مقام رکھتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں