جرمنی میں ایک ریستوران کے مالک ہیلمٹ نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو سالانہ پانچ دن اضافی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیلمٹ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے سگریٹ نوشی کرنے والے ملازمین کا حساب رکھنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ یہ ملازمین سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں سے سالانہ آٹھ سے پندرہ گھنٹے کم کام کرتے ہیں۔
سویڈن میں 2005 تک ریستورانوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت تھی ، جو آج مکمل طور پر ممنوع ہے۔ پچھلے سال جولائی میں ، سویڈن کے تمام آؤٹ ڈور کیفے کے ساتھ ساتھ مختلف عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔