38

امریکہ میں 4 سالہ پاکستانی بچی کی دھوم

جس طرح وقت تیزی سے گزر رہا ہے بالکل اسی طرح انسان بھی اسی رفتار کا حصہ بنتا جارہا ہے اور خاص کر آج کے خود اعتماد بچوں کو ڈیجیٹل بچے کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا.
ایسی ہی ایک پیاری سی بچی کا ذکر ہم کرینگے جو کہ محض ٤ سال کی ہیں اورجن کے انسٹا گرام پر ٢٤ ہزار سے زیادہ فولوور ہیں جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی کی جنہوں نے ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں فیشن کی دنیا میں اپنا سکہ منوا لیا ہے.
٣ سال کی عمر سے موڈلنگ کا آغاز کیا اور اپنی خوبصورت اور معصوم مسکراہٹ کے ساتھ کامیابی کی سیڑھیاں چڑتی چلی گئی ، مختلف ایڈور ٹائزنگ ایجنسیوں کی نمائندگی کرتے ھوئے بے شمار رسائل اور اخبارات میں سرورق کی زینت بنی اور یہ سلسلہ جاری ہے.
سال ٢٠١٨ کے آغاز میں نیو یارک فیشن ویک میں ہونے والے بچوں کی برین ٹیومر فاؤنڈیشن کے لئے ماڈلنگ کی اور اتنی خود ا عتماد کے دیکھنے والے عش عش کر اٹھے.

انسٹاگرام لنک
فیس بک پیج لنک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں