ڈرامہ میری گڑیا ایک بہت بڑی کاوش ہے جو معاشرے کے بوسیدہ پہلو پر سے نقاب اٹھاتا ہے اور اس کی نشاندہی کرتا ہے ۔ڈرامہ ایک ماں کی کوششوں کو پیش کرتا ہے جس کی بیٹی کو ایک درندہ صفت انسان اپنی حوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیتا ہے جو معصومیت کا نقاب اڑھے انہیں کے درمیان موجود ہے ۔ماں ہر مصیبت کے باوجود انصاف کی جنگ جاری رکھتی ہے ۔ اپنی اور دوسری بچیوں کے لیے انصاف مانگتی ہے جو ایسی درندگی کا شکار ہو چکی ہیں ۔ جہاں یہ ڈرامہ انصاف کی لڑائی لڑتا ہے وہیں ہماری اور بچوں کی راہنمائی بھی کرتا ہے کہ کیسے ان حالات میں اپنے حواس کو برقرار رکھنا ہے اور حالات کا سامنا کرنا ہے ۔
ہمارے معاشرے میں بچوں کے ساتھ زیادتی عام سے بات بن گئی ہے ، ہم اکثر اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں مگر اب ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں وگرنہ یہ درندگی ہماری نسلوں تک کو نگل جائے گی ۔اب ہمیں اس سمت سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے جس میں قانون پہلو بھی نمایاں ہے اور لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اپنے بچوں کو ایسی درندگی سے بچانا ہے.
56