اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے مسلم ایڈ سویڈن کے سربراہ مہمت کپلان سے ان کی تنظیم کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ مہمت کپلان ترکی نژاد ہیں اور سویڈن کے سابق وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ابن ڈویلپمنٹ رہے ہیں اور اس وقت مسلم ایڈ سویڈن کے سربراہ ہیں جو عالمی فلاحی تنظیم ہیں۔ ملاقات میں مہمت کپلان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اخوت فاونڈیشن کے مرکزی دفتر لاہور میں جانے اور اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کا موقع ملا۔ وہ اخوت فاونڈیشن کی سرگرمیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اخوت سویڈن کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ دونوں تنظیمیں باہمی تعاون سے کام کریں گی۔ اخوت سویڈن کی جانب سے مہمت کپلان کو 14 مارچ بروز ہفتہ اخوت کے سالانہ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جو انہیں نے بخوشی قبول کی اور کہا کہ وہ اپنی تنظیم کے اراکین کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اس موقع پر عارف کسانہ نے بچوں کے لئے اپنی کتاب کا سویڈش زبان ترجمہ بھی انہیں پیش کیا جس پر مہمت کپلان نے بہت شکریہ ادا کیا
