اپنے بزگوں سے نا مل پانا گذشتہ کئی مہینوں سے یہ موضوع ہر جگہ زیرِ بحث رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک تکلیف دہ بات ہے ۔
سوشل منسٹر لینا ہالینگرین کا کہنا تھا کہ ہر کسی کی یہی خواہش تھی کہ وہ اپنے بزرگوں سے مل سکے لیکن تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا اور اپنے بزرگوں کی صحت کے پیشِ نظر ہمیں یہ اقدامات اٹھانے پڑے تھے چونکہ اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی اکتوبر کے بعد سے آپ اپنے بزرگوں سے دوبارہ ملاقات کر سکیں گے۔ اگست کے مہینے میں حکومت نےادارہِ صحت کو یہ کام سونپا تھا کہ وہ موجودہ حالات کی جانچ پڑتال کریں تاکہ وہ اس پابندی کو بڑھانے یا ختم کرنے کا فیصلہ کر سکیں۔
