گزشتہ جمعہ کرسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقع کے بعد آج اسٹاک ہوم کی پولیس، رضاکاروں اور شہریوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹاک ہوم کی مسجد کے اردگرد انسانی حصار بنا کر پہرہ دیا اور یوں نمازیوں نے جمعہ کی نماز ادا کی.
ثقافت اور ڈیموکراٹی وزیر اماندا لند بھی وہاں موجود تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ ‘ آج یہاں پر جمع ہونا اور اسلاموفوبیا کہ خلاف کھڑا ہونا بے حد ضروری ہے.’


source: Stockholmdirect.se & Mitti.se