19

سویڈن انتظامیہ نے قرآن سوزی کی درخواست مسترد کردی

سویڈن کے شہر مالمو میں ڈان پارک نامی شخص نے اسلام کے خلاف مظاہرے کے لئے پولیس کے اجازت نامے کی درخواست دی تھی. ڈان پارک انتہا پسند سیاستدان ہے اس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ بروز جمعہ ۲۸ اگست کو مالمو شہر کے علاقے روسن گورڈ کی مسجد کے سامنے قرآن سوزی کرنا چاہتا ہے۔
روسن گورڈ کے رہائشی محمد سرور نے اردو قاصد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمانوں میں اس وجہ سےکافی غم و غصہ پایا جارہا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار حالات کی بنا پرپولیس نے اس شدت پسندانہ درخواست کی شدت سے مخالفت کی ہے اور 26 اگست شام 5 بجے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
مذکورہ سیاست دان کواس کی شدت پسندی کی وجہ سے اکثر لوگ جانتے ہیں. وہ ڈنمارک یونیورسٹی میں استاد بھی رہا ہے۔
پالوڈن نے مارچ ۲۰۱۹ میں نیوزی لینڈ میں مسجدوں پر حملوں کے بعد ایک اجتماع میں قرآن مجید کو شہید کرچکا ہے۔اس اسلام مخالف قدم پر ڈنمارک نے اس شخص کو ۳ مہینے قید اور تین سال کے لئے وکالت سے محروم کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں