43

سویڈن کے شہر مالمو میں عید میلہ 2019

سویڈن کے شہر مالمو میں مقیم پاکستانی جناب کامران انور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عید میلے کا انعقاد کر رہے ہیں. اردوقاصد سے بات کرتے ہوئے کامران انور کا کہنا تھا کہ عید میلہ پاکستانیوں کو عید کے موقع پر تفریح اور ایک ساتھ مل کر بیٹھنے کا موقع فراہم کرے گا. عید میلے میں داخلہ بالکل مفت ہے اور کامران اور ان کے ساتھیوں نے پاکستانی لذیذ پکوان اہتمام بھی کیا ہے جبکہ کھانے پینے کے اسٹال کے ساتھ ساتھ پاکستانی روایتی لباس اور زیورات کے اسٹال بھی موجود ہوں گے.
ان کا کہنا تھا کہ شرکاء کی دلچسپی کے لیے موسیقی، اسٹیج پروگرام اور علاقائی رقص وغیرہ بھی میلے کا حصہ ہوں گے.
میلے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے آپ رابطہ کر یں.
کامران انور: 0727196400
رابعہ اشرف: 0700908381

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں