Livesändning från Tesla Battery Day 27

ٹیسلا آج رات دو بڑی اور اہم تقریبات براہِ راست نشر کرے گ

‎آج رات10 بجکر 30 منٹ پر، ٹیسلا اپنی دو اہم‎تقریبات براہ راست نشرکرےگا۔ نشریات کے پہلے حصے میں حصےداروں(شئیرہولڈر) کی سالانہ ملاقات اور کارکردگی کے حوالے سے گفتگو شامل ہےاور اس کے فورا بعد ہی تقریب کے ‎دوسرے مرحلے جس کا انتظار طویل عرصے سے کیا جارہا تھا Tesla Battery Day کا آغاز ہو گا۔یہ دونوں تقریبات سب کے لیے کھلی رکھی گئی ہیں اور آپ براہِ راست ان کو نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.tesla.com/sv_se/2020shareholdermeeting

‎توقع یہ ہے کہ ٹیسلا ایک نئی اور زیادہ جدید بیٹری ٹیکنالوجی کا آغاز کرے گی۔ یہ جدید بیٹری ٹیکنالوجی ٹیسلا کی دوراندیشی کا ثبوت ہے جو کہ بنیادی طور پر ٹیسلا سائبر ٹرک ، سیمی اور روڈسٹر میں معاون ثابت ہوگی۔ ایلون مسک نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2022 تک صنعتی طور پر پیداوار شروع کرپائے گا۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب بہت ہی دلچسپ ہونے والی ہے ہم اپنی گیگا فیکٹری برلن میں تیار کیے جانے والے ٹیسلا ماڈل وائی کے یورپی ورژن کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔ ہم آج شاید ایک یا ایک سے زیادہ حیرت انگیز نئی چیزوں کی توقع بھی کر سکتے ہیں۔ جو کہ عام طور پر ٹیسلا کی تقریبات میں رواج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں