19

”کے،آئی، کے امیجز کی پیش کردہ دستاویزی فلمیں “

شہر قائد ،کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، ایڈیٹر، ادیب، ہدایتکار و پروڈیوسر برائے دستاویزی فلمیں جناب طارق خلیق صاحب پچھلے دنوں اردو قاصد کے پروگرام” آج کے مہمان “ میں بطور مہمان شریک ہوئے جن سے دستاویزی فلموں سمیت کئی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی. طارق خلیق صاحب پچھلے تیس برسوں سے صحافت کے پیشے سے وابستہ ہیں اور کئی ملکی اور غیر ملکی ،انگریزی اور اُردو زبان کے اخباروں اور جریدوں کو اپنی خدمات سے نواز چکے ہیں. موصوف آج کل جنگ گروپ آف پاکستان کے انگریزی اخبار ” دی نیوز “ میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہیں.
جناب طارق خلیق صاحب دستاویزی فلموں کے حوالے سے بھی مخصوص شناخت رکھتے ہیں. آپ کے والد خلیق ابراہیم خلیق صاحب پاکستان میں دستاویزی فلموں کے سرخیل سمجھے جاتے ہیں.طارق خلیق صاحب اپنے والد کے نام پر قائم کے، آئی ،کے امیجز نامی پروڈکشن ہاؤس چلا رہے ہیں جس میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ کہانی نویسی بھی آپ خود کرتے ہیں.
کے،آئی، کےامیجز کے بینر تلے بننے والی دستاویزی فلموں کو نیچے دیئے گئے لنک میں دیکھا جاسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں