2

فن لینڈ میں آن لائن ختم نبوت کانفرنس

فن اسلامک کلچرل سنٹر اور مسلم کونسل فن لینڈ کے زیر اہتمام ہونے والی چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آن لائن کانفرنس، زیر سرپرستی ابو عمار الشیخ سید محمد آشرف شاہ صاحب، اور جس کے مہمان خصوصی سویڈن اور فن لینڈ کے لیےسفیر پاکستان عزت ماب جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب تھے۔ یہ کانفرنس انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ پروفیسر سید محمد آشرف شاہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کے حوالے سے بہت اچھا خطاب کیا۔ سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں آیات ربانیہ سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی اور ختم نبوت کی وضاحت کی۔ مفتی ڈاکٹر عبدالرحمن منگیرہ اور مفتی جاوید اقبال نے برطانیہ سے خصوصی خطاب کیا اور قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ہوئے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی اور مرزا قادیانی کی کتابوں سے اسے جھوٹا ثابت کیا۔ کالم نگار اور اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کے چیئرمین ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب نے بھی سویڈن سے انتہائی خوبصورت انداز میں خطاب فرمایا اور کہا کہ ہمیں اپنے عمل سے محبت رسول کا ثبوت دینا چاہیے۔ کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست میں ملک ندیم بٹ نے پروفیسر سید محمد آشرف شاہ سے تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے سوال پوچھا کہ ہم قانونی طور پر کس طرح اس کا دفاع کریں جس کا شاہ صاحب نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔ مسلم کونسل فن لینڈ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ندیم اصغر صاحب نے معزز مہمانوں کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا اور سفیر پاکستان محترم ڈاکٹر ظہور احمد صاحب کو فن لینڈ کے لیے دعوت بھی دی۔ تنویراحمد چوہدری چئیرمین پاک فن اسلامک کلچرل سنٹر نے اپنی طرف سے اور ادارے کی طرف سے اپنے معزز مہمانوں کے ساتھ سامعین اور ناظرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حافظ مظہر اقبال نعیمی نےاجتماعی طور پر معزز مہمانوں ناظرین اور سامعین کے ساتھ پروگرام کو آرگنائز کرنے والوں کو مبارکباد کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے اور اس ملک کے قانون کے دائرہ کار میں رہ کر ہر محاذ پر ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں