35

کہکشاں اور یاسر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

سویڈن میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف مصور جناب سید ممتاز احمد صاحب کی صاحبزادی کہکشاں اور یاسر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں. شادی سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہولم کے ایک خوبصورت ہال میں منعقد ہوئی. جس میں سویڈن میں مقیم رشتے داروں کے علاوہ سفیر پاکستان جناب احمد حسین دایو اور منسٹر جناب عرفان احمد سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات، عزیز و اقارب، دوستوں نے شادی میں شرکت کی.
شادی خانہ آبادی کے حسین بندھن میں بندھنے پر اردو قاصد سویڈن اور پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن کی جانب سے ہم ڈھیروں خوشیوں بھری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں