ہم چھتیس دنوں سے کشمیر کے بارے میں خبریں پڑھ رہے ہیں مگر اس خطے کہ ایک ایک شخص کے دل کی داستان ان شہ سرخیوں سے بہت گہری اور انسانی احساس کی کثیر پرتوں پر مشتمل ہے- اس وادی سے ملحقہ ہر شخص مضطرب ہے، بے چین ہے ۔ ان سب نفسیاتی دباؤ اور غیر ملکی فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیریوں کے عظم اور ہمت بلند ہے- سری نگر کے ایک ایسے ہی با حوصلہ نوجوان کی زبانی کشمیر کی روئیداد سنیئے: