ڈاکٹر عالیہ عامرجو ماہرِلسانیات ہیں اور ان کا تعلق کشمیر سے ہے کہا کے کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث پوری وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سب سے زیادہ ناقابل قبول بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ ، ٹیلیفون ، میڈیا ، فارمیسیوں اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ جیسی بنیادی وسائل سے کشمیری محروم ہیں اور کشمیری باشندوں کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمیں ان کے حقوق کی بحالی کے لیے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔