42

کاروباری گر

ابو آپ نے وہ خبر پڑھی ؟عمیر نے گھر میں داخل ہوتے ہوئے سوال کیا۔ کون سی خبر ؟ سلیم صاحب نے کتاب سے نظر ہٹائے بغیر پوچھا۔ وہی کہ برطانیہ میں پیٹرول کی کیا لوٹ مچی ہوئی ہے۔اور پیٹرول اور ڈیزل دن بہ دن کتنا مہنگا ہوتا جا رہا ہے، عمیر نے پھر سوال کیا۔ سلیم صاحب نےمسکراتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا اور کتاب ایک طرف رکھتے ہوئے جواب دیا۔ بیٹا اگر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہیں ہوگا تو پھر لوگ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں کب خریدیں گے جو بڑی بڑی کمپنیوں نے بنانی شروع کر دی ہیں یہی تو وقت ہے ان گاڑیوں کی فروخت بڑھانے کا۔ اچھا، اس کے بعد کیا ہوگا؟ عمیر نے تجسس کے ساتھ ہی دوسرا سوال بھی داغ دیا۔ پھر کیا جب وہ گاڑیاں بھی زیادہ بکنے لگیں گی تو پھر بجلی کا دام بھی بڑھا دیے جائیں گے۔ سلیم صاحب نے جواب دیا۔ ہیں ابو، عمیر کا منہ حیرت سے کھلا رہ گیا۔ جی ہاں ،اسی کو کہتے ہیں کاروباری گُر ۔ سلیم صاحب نے دوبارہ کتاب اُٹھاتے ہوئے جواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں