Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
29

سویڈن میں ملازمت کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں

اگر آپ حال ہی میں سویڈن منتقل ہوئے ہیں یا آپ نے پناہ کی درخواست امیگریشن میں جمع کرادی ہے تو وقت ضائع کیے بغیر جاب اسکلز کی ویب سائٹ پر اپنی پروفائل رجسٹر کریں۔
آپ کیا کام کر سکتے ہیں، کس شعبے میں آپ کی مہارت ہے، جاب اسکلزپر شیئر کریں۔
جاب اسکلز ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جہاں آپ اپنی مادری زبان میں فارم پُر کر تے ہیں اور بتاتے ہیں کہ آپ کیا کام کر سکتے ہیں، یا آپ نے پہلے کیا کام کیا ہے، کس کام کا تجربہ اور کس کام کا ہنر آپ کے پاس ہے۔
یہ آپ کی ایک پروفائل یا سی وی ہوگی، جس کا سویڈش ترجمہ ہوجائےگا اور باآسانی آپ کے کام سے متعلق تمام معلومات سی وی کی شکل میں آپ مختلف کمپنیوں، اداروں یا جہاں بھی آپ کام کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں بھیج سکتے ہیں۔
جب آپ اپنی تعلیم، صلاحیت اور ہنر وغیرہ کے بارے میں جاب اسکلز پر فارم پُر کر یں گے تو آپ کو اگلے لاٸحمہ عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ آپ کے ہنراور صلاحیت کے حساب سے خالی آسامیوں کی فہرست آپ کو اس ویب سائٹ پر نظر آجائیں گی۔
نوٹ: آپ کی پروفائل میں موجود معلومات سویڈش امیگریشن ایجنسی میں پناہ کے لیے دی گئی درخواست کی جانچ پر کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں