چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کا جنوری میں اسکینڈے نیویا کے ممالک سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ اس دورہ کی منسوخی کی وجہ ان کی سوئیٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک کانفرس میں شرکت اور اس موقع پر وہاں آئے ہوئے دنیا بھر کے معاشی ماہرین، حکومتی سربراہوں، مالیاتی اداروں اور عالمی تنظیموں کے ماہرین سے ملاقاتیں اور اخوت فاونڈیشن کے ساتھ مختلف منصوبوں میں تعاون پر بات چیت شامل ہے۔ انہی امور کے ہئش نظر انہوں نے اپنے سوئیٹزرلینڈ کے دورہ کو توسیع دی ہے اور مجبورا سویڈن، ناروے اور فنمارک کا دوہ منسوخ کرنا پڑا ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ مارچ میں اخوت کی فنڈ ریزنگ کے لئے ان کا سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کا مجوزہ دور ان شاآللہ پروگرام کے مطابق ہو گا۔
