33

اگلا جیمز بانڈ کون ہو گا؟

۵۳ سالہ ڈینیل کریگ کی با حیثیت برطانوی سپر جاسوس پانچویں اور آخری فلم مکمل ہو چکی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جیمز بانڈ کی اگلی فلم کے لئے دیگر کئی اداکاروں کو جانچا جا رہا ہے۔ ایک قیاس یہ بھی ہے کہ اس دفع یہ جاسوس کوئی عورت بھی ہو سکتی ہے!
برطانوی جریدے ڈیلی میل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس پکے ثبوت ہیں کہ ٹوم ہارڈی کو چند ماہ قبل ایک کامیاب جانچ پرتال کے بعد اس کردار کی پیش کش کی گئی ہے۔
قابل اعتماد ذرائع کے مطابق اگلا 007 کون ہوگا اس کا اعلان اس سال کے اختتام پر یا اگلے سال کے اوائل میں کیا جائے گا ، جو یقینا غیرمعمولی دلچسپ ہے۔
فلم کی پوری ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کا ٹام ہارڈی پر یقین ہیں کہ وہ اس کردار میں یقینی طور پر فٹ ہوتے ہیں اور وہ اپنے منفرد انداز کے ساتھ اس کردار کو صحیح طریقے سےادا کرنے میں کامیاب ہونگے۔
۔آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا خیال ہیں ؟
۔آپ اگلے جیمز بانڈ کے طور پر کس کو دیکھنا چاہتے ہیں ؟
۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ ٹوم ہارڈی اس کردار کو سہی طریقے سے نبھا پائیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں