مانچسٹر سے تشریف لائے شاعر و موسیقار جگتار سنگھ شاہری نے اردو قاصد سے خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سویڈن آکے مجھے بہت خوشی ہوئی اور جس طرح آپ لوگ ادبی محافل منقد کرتے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے ساتھ ہی ساتھ انھوں نے اپنے بارے میں بھی بتایا کہ وہ کافی عرصے سے مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینل سے منصلک رہے ہیں اور شاعری کے ساتھ موسیقی کا شوق بھی رکھتے ہیں۔آنے والے دنوں میں وہ چاہتے ہیں کہ اپنی ہی شاعری کوموسیقی کے ساتھ خوبصورت گانوں کی شکل میں تیار کریں اسی سلسلے کی پہلی کڑی انکا پہلا پنجابی گانا “ متراں تے موڈے اتے چڑ کے” ریلیز کیا جا چکا ہے